اسلام آباد ، 24مشکوک افراد ،27موٹر سائیکل تھانے منتقل

 اسلام آباد ، 24مشکوک افراد ،27موٹر سائیکل تھانے منتقل

434افراد، 155گھروں،37 ہوٹلز، 92 دکانوں، 186موٹر سائیکلوں کی چیکنگ

  اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے 24مشکوک افراد اور27موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات منتقل کیا جبکہ شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 16بوتلیں شراب برآمدکرلی گئیں۔ سرچ آپریشن کے دوران 434افراد، 155گھروں،37 ہوٹلز، 92 دکانیں، 186موٹر سائیکلوں اور 71گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 24مشکوک افراد اور27موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا، اسی طرح شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 16 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں