اسلام آباد ،17اشتہاریوں سمیت 31جرائم پیشہ عناصر گرفتار
مارگلہ ،سنگجانی ،نون،لوہی بھیر ،نیلور ،بھارہ کہو میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 17 اشتہاریوں سمیت 31 جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ اس سلسلے میں مارگلہ، سنگجانی، نون، لوہی بھیر ، نیلور، بھارہ کہو، پھلگراں اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1210 گرام چرس،32گرام آئس،17 بوتلیں شراب ،ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے 05 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔