اسلام آباد میں سرچ آ پریشن ،24مشکوک افراد تھانے منتقل
پولیس نے 431 افراد ، 213 موٹر سائیکلوں اور 43 گاڑیوں کی چیکنگ کی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 431 افراد، 188 گھرانوں ،10ہوٹلوں،43دکانوں ، 213موٹر سائیکلوں اور 43 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 24 مشکوک افراداور 33 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔ اس دوران منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 36 بو تل شراب اور 2 پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ۔