1200کلو خراب گوشت تلف ،ایک ملزم گرفتار
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروا ئی ٹول پلازہ ٹھلیاں کے قریب کی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے 1200کلو مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا، فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر موٹر وے ٹول پلازہ ٹھلیاں کے قریب ناکہ بندی کے دوران ناقص اور مضر صحت گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی اور ایک ہزار 200 کلوگرام ناقص گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا۔ گوشت سرگودھا جھنگ روڈ سے لایا گیا تھا جو راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا ۔