جہلم ،مئی میں 97اشتہاری گرفتار
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا )ڈی پی او جہلم شفیق احمد کی کمانڈ میں ماہ مئی 2026پولیس نے اغواء، قتل/ اندھے قتل، ڈکیتی، رابری، چوری اور منشیات جیسے سنگین جرائم کی سرکوبی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کیں، گزشتہ ماہ کے دوران جہلم پولیس نے مجموعی طور پر 97اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔
، جن میں 14 اے کیٹیگری70 بی کیٹیگری کے اشتہاری جبکہ 13 عدالتی مفروران شامل ہیں،قتل کے 4 مقدمات میں 4 ملزمان گرفتار جبکہ ریپ کے 14 مقدمات درج کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کارروائی کے دوران 08 گینگز کو ٹریس کر کے 34 مقدمات میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔