پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مری کے وفد کی ڈی سی سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
مری ( نمائندہ دنیا) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مری کے کور کمیٹی کے ثاقب علی عباسی کی قیادت میں نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔
وفد نے پرائیویٹ سکولز کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کے خاتمے اور ضلع مری کی الگ تعلیمی حیثیت کے بارے میں درخواست کی۔