قائد اعظم یونیورسٹی میں امریکن سٹڈیز کلب کے تعاون سے ویبینار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی، ایریا سٹڈی سینٹر میں امریکن سٹڈیز کلب کے تعاون سے تھیوریز آف امریکن اسٹڈیز کورس کے تحت ایک اہم ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں موجودہ عالمی نظام، لبرل عالمی آرڈر کے مستقبل اور بین الاقوامی سیاست میں ابھرتی تبدیلیوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ویبینار کی میزبانی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر منور حسین نے کی جبکہ امریکہ کی ایک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پروفیسر ڈاکٹر ماریہ ازابیل نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ مقررین نے عالمی سیاست میں امریکہ کے کردار، لبرل عالمی نظام کی ساختی کمزوریوں اور عالمی جنوب (گلوبل ساوتھ) کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔