دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے قرآن و سنت پر عمل ضروری ،ریاض شاہ

دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے قرآن  و سنت پر عمل ضروری ،ریاض شاہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابانِ سرسید کے سرپرستِ اعلیٰ ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید سے مضبوط وابستگی، ذکرِ الٰہی اور سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابانِ سرسید میں منعقدہ ماہانہ محفلِ ذکر و درسِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انسان کی حقیقی کامیابی ایک بامقصد زندگی میں پوشیدہ ہے ، جب کہ بے مقصد اور غیر معقول خواہشات کے پیچھے بھاگنا انسان کو خسارے میں مبتلا کر دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں