راولپنڈی، منشیات سپلائر کو 9 سال قید، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا

راولپنڈی، منشیات سپلائر کو 9 سال  قید، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا

راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور مقدمے کی پیروی کے نتیجے میں ضلعی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم سہیل کو تھانہ رتہ امرال پولیس نے اپریل 2025 میں گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے ایک کلو 550 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مکمل شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں