اسلام آباد ،17مشکوک افراد ،18موٹر سائیکل تھانے بند
کھنہ، کراچی کمپنی، سمبل، نون، شہزاد ٹائون اور تھانہ لوہی بھیر میں سرچ آپریشنز645 افراد ، 251گھروں ،28ہوٹلوں ،176موٹر سائیکلوں،89 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کو مزید موثر اور فول پروف بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق کھنہ، کراچی کمپنی، سمبل، نون، شہزاد ٹائون اور تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں منظم سرچ آپریشنز کیے گئے جو زونل ایس پیز کی نگرانی میں مکمل کیے گئے ۔ کارروائیوں میں لیڈیز پولیس نے بھی فعال کردار ادا کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 645 افراد اور 251 گھروں کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ 28 ہوٹلوں اور 114 دکانوں کو بھی چیک کیا گیا۔ اس دوران 176 موٹر سائیکلوں اور 89 گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔کارروائی کے دوران 17 مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے کوائف اور سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جا سکے ۔اسلام آباد پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس بھی قائم کیے ہیں تاکہ سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جا سکے ۔