بجٹ میں سٹیشنری اشیا پر ٹیکس کی تجویز درست نہیں ،اے پی پی ایس ایف

بجٹ میں سٹیشنری اشیا پر ٹیکس کی تجویز  درست نہیں ،اے پی پی ایس ایف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن (اے پی پی ایس ایف) نے وفاقی بجٹ میں سٹیشنری اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں 8فیصد اضافے کی تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تعلیم کے آئینی حق کے خلاف قرار دیا ہے ۔

فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا، سینئر نائب صدر ملک ابرار حسین اور سندھ کے صدر محمد اختر آرائیں نے کہا ہے کہ تعلیم پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے حکومت کو اس شعبے کے لیے قومی وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہیے اور جی ڈی پی کا کم از کم 5فیصد تعلیم کے لیے مختص کرنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں