ڈاکٹر ماہ نور پر حملہ قابل مذمت بزدلانہ فعل ،این سی ایس ڈبلیو

 ڈاکٹر ماہ نور پر حملہ قابل مذمت  بزدلانہ فعل ،این سی ایس ڈبلیو

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن نورین بانو لہڑی نے کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور پر ہونے والے تیزاب حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

 واقعہ خواتین کے خلاف تشدد کی ایک افسوسناک مثال ہے اور اس کے ذمہ دار عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ یہ سزا دوسروں کے لیے بھی عبرت کا باعث بنے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں