اکادمی ادبیات کے 50سال ، یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب

 اکادمی ادبیات کے 50سال ، یادگاری  ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے پچاس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن اورنگزیب خان کھچی تھے ۔ انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد کے نامور ادبا کی معیت میں اکادمی کے پچاس سالہ ادبی سفر کی یاد میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کی باضابطہ نقاب کشائی کی۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی صدرنشین پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف، افتخار عارف، عبد الحمید، ڈاکٹر قاسم بگھیو اور پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید سمیت ممتاز ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہلِ قلم نے تعداد میں شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں