ایس پی صدر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس،انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی (اے پی پی)ایس پی صدر انعم شیر کی زیر صدارت تھانہ چونترہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او چونترہ، ایس ایچ او چکری، امام بارگاہوں کے متولیان اور بانیانِ جلوس نے شرکت کی۔
محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان، ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایس پی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔