اٹک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

اٹک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا مختلف  علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

اٹک (اے پی پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں اور خوبصورتی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں