پاکستان میں تعلیم پر نظرِ نو کے نظرثانی شدہ ایڈیشن کی تقریب رونمائی

پاکستان میں تعلیم پر نظرِ نو کے نظرثانی  شدہ ایڈیشن کی تقریب رونمائی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق، مصنف اور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی معروف کتاب پاکستان میں تعلیم پر نظرِ نو کے نظرثانی شدہ ایڈیشن کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

 تقریب میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی جبکہ ماہرینِ تعلیم، دانشوروں، اساتذہ، محققین، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے پاکستان کے تعلیمی نظام، پالیسی سازی، تدریسی طریقہ کار اور مستقبل کے تعلیمی تقاضوں کو سمجھنے کے لیے ایک اہم علمی دستاویز قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں