ایف بی آر : لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی میں پرال کا فرنٹ ڈیسک قائم

 ایف بی آر : لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی میں پرال کا فرنٹ ڈیسک قائم

آئی آر آئی ایس ، ای فائلنگ ، آن لائن ٹیکس ادائیگیوں، سیلز ٹیکس ریٹرنز کی سہولت ہوگی

  اسلام آباد(دنیا رپورٹ )وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات اور کراچی کی کاروباری برادری کی درخواستوں کے پیشِ نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کراچی میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کا فرنٹ ڈیسک فعال کر دیا ہے ۔ اس مرکز کی سربراہی چیف (ان لینڈ ریونیو آپریشنز) کر رہے ہیں۔پرال کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم اور جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر سے آراستہ یہ دفتر کراچی کی کاروباری برادری کے لیے ایک مخصوص سہولت مرکز کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ یہاں آئی آر آئی ایس (IRIS)، ای فائلنگ، رجسٹریشن، آن لائن ٹیکس ادائیگیوں، سیلز ٹیکس ریٹرنز، ریفنڈز اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکس خدمات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے موقع پر تکنیکی معاونت اور بروقت رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں