واٹر سپلائی نیٹ ورک کی بروقت،معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے ،ڈی سی مری
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کا دورہ، واسا سکیموں، مال روڈ آپریشن اور صفائی نظام کا جائزہ، ضلعی انتظامیہ مری نے شہر میں پائیدار ترقی قانون کی عملداری اور عوامی سہولیات کی مؤثر فراہمی کے لیے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ واٹر سپلائی نیٹ ورک کی بروقت شفاف اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے ، مال روڈ پر جاری خصوصی آپریشنز کا بھی معائنہ کیا اور ڈیمالشنگ کے کام میں تیزی کی ہدایت کی ، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔