محفوظ اور بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ،ڈی آئی جی ٹریفک

محفوظ اور بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ،ڈی آئی جی ٹریفک

وقاص نذیر کا مری کا دورہ ،سیاحوں کے غیر معمولی رش کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

مری (نمائندہ دنیا) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے مری کا دورہ کیا جس کا مقصد گرمائی سیزن کے دوران سیاحوں کے غیر معمولی رش کے پیش نظر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینا تھا دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو مری میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال، سڑکوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ، پارکنگ اور سیاحتی سیزن میں پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت جاری کی کہ مری میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مزید مؤثر مربوط اور عملی اقدامات فوری طور پر کیے جائیں ،انہوں نے کہا کہ سیاحوں اور شہریوں کو محفوظ منظم اور بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں