اگنائٹ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال عباسی کے اعزاز میں تقریب
صنعتی شعبہ، ڈیویلپمنٹ آرگنا ئز یشنز، انوویشن ایکو سسٹم سے وابستہ شخصیات کی شرکت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی ) اسلام آباد میں اگنائٹ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال عباسی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں حکومت صنعتی شعبہ، ڈیویلپمنٹ آرگنا ئز یشنز اور پاکستان کے اسٹارٹ اپ اینڈ انوویشن ایکوسسٹم سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں ملک میں جدت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔این آئی سی اسلام آباد کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید احمد مسعود نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم میں ہو نیوالی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے جدت کے فروغ میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ بلال عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انوویشن ایکوسسٹم کا مستقبل ڈیپٹیک ، عالمی تعاون اور کاروباری افراد کو ایسے وسائل اور مواقع فراہم کرنے سے وابستہ ہے جو انہیں عالمی معیار کے منصوبوں اور ادارے قائم کرنے کے قابل بناسکیں۔ تقریب میں مرتضی ہاشوانی، پر نیل آئرن سائیڈ، ریئر ایڈمرل جواد احمد ، برٹش کونسل کے ڈپٹی کنٹری ہیڈ بین لائن ، حارث محموداوردیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔