اسلام آباد،سرچ آپریشن ،12 افراد ، 27موٹر سائیکل تھانے منتقل
206گھرانوں،13ہوٹلوں ، 269موٹر سائیکلوں اور78گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد ،تین گاڑیاں اور 27موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا جبکہ 473افراد،206گھرانوں،13ہوٹلوں، 44 دکانیں، 269 موٹر سائیکلوں اور78 گاڑیوں کو چیک کیاگیا ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 473 افراد،206گھرانوں،13 ہوٹلو ں ، 44دکانیں، 269موٹر سائیکلوں اور78 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد ،تین گاڑیاں اور27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔