ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ادویات کی دستیابی کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، او پی ڈی، فارمیسی، لیبارٹریز اور دیگر طبی یونٹس شامل تھے ۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور طبی سہولیات، ڈاکٹروں و عملے کے رویے ، ادویات کی فراہمی اور علاج کے معیار کے حوالے سے ان کی آرا بھی حاصل کیں۔