اسلام آباد ،15اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتار
آبپارہ، مارگلہ، سمبل، نون، بھارہ کہو، پھلگراں اور تھانہ شہزاد ٹائون میں کارروائیاں ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج ،تفتیش شروع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 15اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آبپارہ، مارگلہ، سمبل، نون، بھارہ کہو، پھلگراں اور تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 08ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 583آئس ، 5بوتل شراب اور مختلف بور کے 4 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 15 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔