راولپنڈی ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 6ملزمان گرفتار

  راولپنڈی ، ڈکیتی اور چوری کی  وارداتوں میں ملوث 6ملزمان گرفتار

راولپنڈی(این این آئی) نصیر آباد پولیس نے ایک گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

پیرودہائی پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ، موبائل فون، چھینی گئی 35 ہزار روپے رقم اور اسلحہ برآمد کیا۔ مندرہ پولیس نے ایک اور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے چار موبائل فون، 30 ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا جبکہ صادق آباد پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 13 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں