تلہ گنگ، مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق
سرگودھا روڈ پر موٹر سائیکل،سوزوکی تصادم میں ایک ،لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب کر چل بسا
تلہ گنگ( نمائندہ دنیا) ضلع تلہ گنگ میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پہلا حادثہ سرگودھا روڈ پر موضع جھاٹلہ میں پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم سے موٹر سائیکل سوار مہر ضیاء الحق نامی شخص جاں بحق ہو گیا ، دوسرے حادثہ میں 15سالہ سفیان نامی لڑکا نالہ گھبیر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور نوجوان کو سی پی آر (CPR)سمیت تمام ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بعد ازاں جاں بحق نوجوان کی میت سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی۔