راولپنڈی، ڈیڑھ سالہ بچی کوقتل کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی، ڈیڑھ سالہ بچی کوقتل  کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی کی گردن پر چھری سے وار کر کے اسے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ زخمی بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر کی نگرانی میں ایس ایچ او دھمیال اور پولیس ٹیموں نے مسلسل کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں