راولپنڈی،3منشیات سپلائرز گرفتار ،2کلو سے زائد منشیات برآمد
ٹیکسلا سے ایک ملزم سے ایک کلو 400گرام چرس ،چکلالہ میں دو گرفتار ،آئس برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 400گرام چرس برآمد کی جبکہ چکلالہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 680گرام آئس برآمد کر لی۔