6دہائیاں گز ر گئیں ،مستقل ڈمپنگ سائٹ کا تعین نہ ہوسکا
آئی12اور آئی الیون میں کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے سے مقامی رہائشی شدید پریشانی کا شکارجگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ،گھر سے باہر نکلنا مشکل ہے ،مکینوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (ماہتاب بشیر) ایک جانب دنیا کے بیشتر ممالک میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار اپنائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب چھ دہائیوں بعد بھی سی ڈی اے 30لاکھ آبادی کے شہر کیلئے کوڑا کر کٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مستقل ڈمپنگ سائٹ کا تعین نہیں کر پایا، سیکٹر آئی12اور آئی الیون میں کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے سے آئی الیون، آئی ٹین کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں ، صبح سے شام تک سی ڈی اے سینی ٹیشن کے کوڑا کرکٹ کے اوو ر لوڈڈ ٹرک نائنتھ ایونیو (آغا شاہی ایو نیو) سمیت آئی نائن اور آئی ٹین کی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ گراتے ہوئے آئی الیون میں ڈمپ کر رہے ہیں ، شہر کی شاہرات کے بیچ صبح شام گندگی کے ڈھیر لگتے جا رہے ہیں، شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ ،چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سے آئی الیون ڈمپنگ سائٹ کے فی الفور خاتمے اور متبادل جگہ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب عارضی طور پر سی ڈی اے نے چکبیلی روڈ پر لوسر کے علاقے میں اسلام آباد کا کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC)کے ساتھ مزید چھ ماہ کا معاہدہ کیا ہے ۔ آئی ٹین اور آئی الیون کے رہائشیوں سردار حمزہ، نو ید خان، محمد عرفان ، لالہ رخ ،کامران خان، خصور عباسی، حافظ ابراہیم ، عائشہ فاروق و دیگر نے کہا کہ شدید گرم موسم میں شام یا رات کو گھر سے باہر نکلیں تو آئی الیون ڈپمنگ سائٹ کے باعث بد بودار ہوا سے شدید پریشانی ہوتی ہے ، سی ڈی اے اس ڈمپنگ سائٹ کو فوری ے ہاں سے منتقل کرے ، آئی ٹین اور آئی الیون کے رہائشی بھی اتنا ہی ٹیکس پے کر رہے ہیں جتنے دیگر سیکٹرز کے رہائشی، سی ڈی اے امتیازی سلوک فی الفور ختم کرے ، کیا ۔