آزاد کشمیر الیکشن بارے راولپنڈی میں اجلاس ،مشاورت

آزاد کشمیر الیکشن بارے راولپنڈی  میں اجلاس ،مشاورت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حلقہ جات LA-39، LA-43 اور LA-44 سے پارٹی کے امیدوار احمد رضا قادری، راجہ صدیق احمد اور یسین لون نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات کی حکمت عملی، انتخابی مہم، تنظیمی امور اور پارٹی کی مجموعی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی انتخابات کے حوالے سے مکمل اتفاقِ رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام رہنما اور کارکن باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ انتخابی مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں