مذہبی و سماجی حلقوں اور عزاداران کا راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو خراج تحسین

مذہبی و سماجی حلقوں اور عزاداران کا  راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو خراج تحسین

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے 11محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر صفائی، سینی ٹیشن اور دیگر شہری سہولیات کیلئے کیے گئے۔۔۔

 مثالی انتظامات کو مذہبی و سماجی حلقوں اور عزاداران نے بھرپور سراہتے ہوئے متعلقہ حکام اور عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مذہبی و سماجی شخصیات نے کہا کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سعد الرحمن، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر کمال سمیت صفائی عملے نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے جلوس کے راستوں پر بہترین انتظامات یقینی بنائے ، جو انتظامیہ کی ذمہ داری، پیشہ وارانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا عملی مظہر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں