5لاکھ 70ہزار بالغ افراد موتیا کے باعث نابینا ،ڈاکٹر صبیح الدین

5لاکھ 70ہزار بالغ افراد موتیا  کے باعث نابینا ،ڈاکٹر صبیح الدین

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الشفا ٹرسٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں 2030تک بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہر سال کم از کم 18لاکھ 40ہزار موتیا کے آپریشن درکار ہوں گے جس کیلئے سرکاری شعبہ کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

 اس وقت زیادہ تر مریض فلاحی اداروں اور نجی ہسپتالوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے شعبہ موتیا کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال تقریباً 60ہزار موتیا کے آپریشن کرتے ہیں، پاکستان میں اندازاً 5لاکھ 70ہزار بالغ افراد موتیا کے باعث نابینا ہیں جبکہ 35لاکھ 60ہزار افراد م بینائی کی کمزوری کا شکار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں