پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کی جائیں، عوامی حلقے
بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو سابقہ سطح پر برقرار رکھنے کے اعلان پر ملک بھر کے عوام کی طرح شہر بھارہ کہو کے عوام بھی مایوسی کا شکار، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
امریکہ اور ایران کی جنگ کے دوران پیدا ہونے والے حالات کے باعث جب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا تو عوام نے حکومت کا ساتھ دیا، مگر اب جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو چکی ہیں، حکومت کی جانب سے ریلیف نہ دینے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔