انسانیت کی خدمت کرنیوالے دنیا میں فرشتوں کی طرح ،حنیف مغل

انسانیت کی خدمت کرنیوالے دنیا  میں فرشتوں کی طرح ،حنیف مغل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر حنیف مغل نے کہا ہے کہ حقوق اللہ سے زیادہ ضروری حقوق العباد ہے اور جب ہم رب العزت کے بندوں کی خدمت کرتے ہیں۔۔۔

 تو اللہ تعالی ہم سے خوش ہوتا ہے اور جو لوگ بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب اور فرقہ دوسرے انسانوں کی بھلائی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ دنیا میں فرشتوں کی طرح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ڈی ایس پی اسد اللہ منگی کے ہمراہ نجی ہسپتال کی لیبارٹری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں