راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 3 منشیات سپلائر گرفتارکرکے ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 1 کلو 400گرام چرس برآمد کی،ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔