قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) چونترہ پولیس نے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
؎، زیر حراست اشتہاری نے سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ تین شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری جون 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا، چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، اشتہاری کے تین ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے ۔