8ملزمان گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 8ملزمان گرفتارکرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کوگرفتارکرکے 10لیٹرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔،ملزمان کے خلا ف کارروائیاں تھانہ نیوٹاؤن،آر اے بازار، ویسٹریج، سول لائنز، چکلالہ ،مورگاہ اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔