نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں جدت، تحقیق اور تکنیکی مہارت کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ، صنعتی شعبے کے رہنما، معروف اداروں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور معزز مہمان ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئے تاکہ نیوٹیک کے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارت اور مسائل کے مؤثر حل پیش کرنے کی قابلیت کا مشاہدہ کر سکیں۔اوپن ہاؤس میں مختلف شعبہ جات کے آخری سال کے طلبہ کے تیار کردہ متعدد منصوبے (فائنل ائیر پروجیکٹ) پیش کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments