اسلام آباد میں سر چ آپریشنز، 337ملزم گرفتار
179موٹر سائیکلوں، 83گاڑیوں، 47گھروں، 152ہوٹلوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 337افراد کو حراست میں لیا، جبکہ 179موٹر سائیکلوں اور 83گاڑیوں کی جامع تلاشی اور چیکنگ کی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس کی خصوصی ہدایات پر جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران پولیس نے 47گھروں، 17کیمپوں اور 152ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 24مشکوک افراد کو مزید پوچھ گچھ کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ کارروائیوں کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا، مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments