ساؤتھ ایئر کا آج سے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کا آغاز

ساؤتھ ایئر کا آج سے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کا آغاز

ابتدائی مرحلے میں کراچی، اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان پروازیں شروع ہونگی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے (آج) 16جولائی سے اپنے شیڈول ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مستحکم بنانا، علاقائی ترقی کو فروغ دینا اور مسافروں کو محفوظ، معیاری اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ساؤتھ ایئر کراچی، اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان باقاعدہ پروازیں شروع کرے گی، جبکہ کراچی سے گوادر، سکھر اور رحیم یار خان کیلئے بھی نئی شیڈول سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ایئرلائن اپنی پروازوں کا آغاز جدید ATR 72-600طیاروں کے ذریعے کر رہی ہے، ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نشاط فاطمہ نے کہا ساؤتھ ایئر کا قیام محض ایک نئی ایئرلائن کا اضافہ نہیں بلکہ پاکستان کے فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ایک قومی کاوش ہے ۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہر مسافر کو محفوظ، بروقت اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کریں ،سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے ساؤتھ ایئر نے ڈریم ورلڈ ڈیسٹینیشن ہوٹلز اینڈ گولف کورس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (MoU)پر دستخط کیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...