آرڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات سیل

 آرڈی اے کا گرینڈ آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات سیل

دی ایونیو ون اور ممتاز سٹی ہاؤسنگ سکیموں میں 8رہائشی ،دو کمرشل عمارتیں سیل کی گئیں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے کا دی ایونیو ون اور ممتاز سٹی ہاؤسنگ سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 8غیر قانونی رہائشی، 2کمرشل عمارتیں اور جے 7آئیکون ملٹی سٹوری عمارت کو سربمہر کر دیا۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976، آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد داؤد کی نگرانی میں کیا گیا، جبکہ ان کے ہمراہ بلڈنگ انسپکٹر شفیق الرحمن اور آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کے اہلکار موجود تھے ۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے ، منصوبہ بند شہری ترقی کے فروغ اور شہریوں، جائیداد مالکان اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں بنیادوں پر جاری ہیں۔ آر ڈی اے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ تمام تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیاں منظور شدہ نقشہ جات اور نافذالعمل قوانین کے مطابق انجام دی جائیں۔ کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا غیر مجاز ڈویلپمنٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم یا تعمیراتی منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی قانونی حیثیت اور آر ڈی اے سے منظور شدہ ہونے کی تصدیق ضرور کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...