ہماری نشستیں 24کی جائیں ،جموں و کشمیر مہاجرین کونسل
ہم کشمیری تھے ہیں اور رہیں گے ،ہماری شناخت ،تاریخ اور قربانیوں کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ،پریس کانفرنس
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) جموں و کشمیر مہاجرین کونسل پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کی تعداد 12سے بڑھا کر24کی جائے تاکہ ان کے آئینی جمہوری اور قومی حقوق مزید مضبوط ہوں آزاد کشمیر میں لوگوں کی جان مال عزت عبادت گاہیں ، کاروبار اور مستقبل محفوظ ہیں تو اس کے پیچھے پاک فوج اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیاں ہیں دوسری جانب مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور مذہبی آزادیوں پر پابندیاں پوری دنیا کے سامنے ایک تلخ حقیقت ہیں ۔ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر حنیف شہباز جرال، ڈاکٹر سعید الٰہی اور سابق سفیر پاکستان ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان میں آباد پینتیس سے چالیس لاکھ مہاجرین کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشتوں کی تعداد میں اضافہ ضروری ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر اپنی شناخت، آئینی حقوق اور نظریہ پاکستان کے دفاع کے لئے ہمیشہ متحد رہیں گے ہم کشمیری تھے ہیں اور رہیں گے ہماری شناخت ،تاریخ اور قربانیوں کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments