اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں ،45جرائم پیشہ افراد گرفتار
منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے بھی پکڑے گئے ،چرس ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم میں ملوث افراد سمیت مجموعی طور پر 45ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتہاری، مفرور اور عدالتی مفرور بھی شامل ہیں، جبکہ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 236گرام آئس، 599گرام چرس، ایک بوتل شراب اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔مزید برآں، اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے متعدد مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments