شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،آئی جی اسلام آباد

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،آئی جی اسلام آباد

گشت کے نظام کو مزید مؤثر ،جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کیپیٹل پٹرول یونٹ کے افسران کو خصوصی بریفنگ دی۔ آئی جی نے افسران کو ڈیوٹی کے دوران نظم و ضبط، عوام سے خوش اخلاقی، مؤثر گشت، ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی مؤثر عملداری اور جرائم کی بروقت روک تھام ہر پولیس افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ آئی جی نے کہا کہ جدید پولیسنگ، بروقت رسپانس اور عوام دوست رویہ اسلام آباد پولیس کی ترجیحات ہیں جبکہ شہریوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ہر افسر کو پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...