پنجاب انسدادِ پولیو پروگرام اور گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے خصوصی پروگرام شروع
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب انسدادِ پولیو پروگرام اور گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے پولیو سے متعلق درست معلومات کے فروغ، غلط معلومات کا مؤثر تدارک اور کمیونٹی سطح پر آگاہی بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔
اس شراکت داری کے تحت ابتدائی مرحلے میں پنجاب بھر سے تقریباً 300گرل گائیڈ رضاکاروں کو پولیو، ویکسین سے متعلق غلط معلومات کی نشاندہی، مستند معلومات کی فراہمی اور مؤثر کمیونٹی آگاہی کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ تربیت مکمل کرنے والی یہ گرل گائیڈز اب اپنے اسکولوں، کالجوں اور مقامی کمیونٹیز میں پولیو آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments