ایف آئی اے کی کھلی کچہری، 10 درخواستوں کی پڑتال شروع

ایف آئی اے کی کھلی کچہری، 10 درخواستوں کی پڑتال شروع

ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹس کیخلاف گھیرا تنگ،متاثرہ شہریوں کو انصاف فراہم کرینگے،حکام

اسلام آباد (اے پی پی) :ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے ) عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ (اے ایچ ٹی سی) نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف گھیرا تنگ کرنا اور متاثرہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ کھلی کچہری کے دوران خاتون سمیت 10درخواست گزاروں نے ویزہ جعل سازوں اور ایجنٹس کے خلاف اپنی درخواستیں اور ثبوت ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی سمگلنگ کے سامنے پیش کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے تمام سائلین کو سنا اور موقع پر ہی تمام کیسز کی پڑتال کا حکم دے دیا۔ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کو ویزہ فراڈ سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں اور فراہم کردہ ثبوتوں کی پڑتال کی جاتی ہے ۔ دونوں چیزوں کی تصدیق کے بعد درخواست انکوائری میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...