ضلع چکوال و تلہ گنگ کے 15 دیہات مثالی گاؤں پروگرام کیلئے منتخب

ضلع چکوال و تلہ گنگ کے 15  دیہات مثالی گاؤں پروگرام کیلئے منتخب

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے مثالی گاؤں پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ متعلقہ اراکینِ اسمبلی کی نشاندہی پر حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے 15دیہات کو مثالی گاؤں پروگرام کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ان دیہات میں گلیوں کی تعمیر، سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...