چیئرمین ایچ ای سی کا ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کا دورہ
اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے معیار، تحقیق، اختراع، معیار تعلیم کی یقین دہانی اور تدریس و تعلیم میں مسلسل بہتری کی ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی جامعات کو قومی اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے معیاری تعلیم، مثر تحقیق اور جدت پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور جامعات کا کردار مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت کی تیاری میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments