راولپنڈی:ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس تزئین وآرائش منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے ۔۔۔
کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ)، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف بیوٹیفکیشن سکیموں پر ہونے والی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گوجرخان بیوٹیفکیشن سکیم 100فیصد مکمل ہو چکی ہے، جبکہ کہوٹہ کی سکیم 65فیصد اور KRLبیوٹیفکیشن سکیم 98 فیصد مکمل ہو چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments