مردان:دکانداروں سے صفائی بل وصولی،تاجروں کااحتجاج کااعلان

مردان:دکانداروں سے صفائی بل وصولی،تاجروں کااحتجاج کااعلان

ڈبلیو ایس ایس سی ایم فیصلے تاجروں کواعتماد میں لیکرکرے :صدرمردان غلام حسین

مردان (نمائندہ دنیا) احسان باچا صوبائی جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران و بانی سمال چیمبر اورصدرمردان ڈویژن غلام حسین صرافہ تاجر برادری کے ساتھ ناانصافی پر ڈبلیوایس ایس سی ایم کے خلاف میدان میں آ گئے ،ناجائز بل وصولی کے خلاف تاجروں نے احتجاج کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایس ایس سی ایم اہلکار نے دکانداروں کو صفائی کے ماہانہ 400 روپے کے بل تھم کرنا شروع کر دیئے ،صرافہ ڈویژن صدر غلام حسین موقع پر پہنچ کر اور دکانداروں کو موجودہ صورت حال میں عمل نہ کرنے کی ہدایت کی۔صدر غلام حسین نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اہلکاروں سے کہا کہ جب تک تاجر برادری کے سربراہان اس مسئلے پر متفقہ فیصلہ نہیں کرتے ، اس وقت تک بازار میں بل کی ٹیمیں وصولی کے لیے نہ آئیں،انہوں نے کہا کہ اگر تاجروں سے زبردستی بل جمع کرنے کی کوشش کی گئی تو تاجر برادری بھرپور احتجاج کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے پر ہو گی،تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کوئی بھی فیصلہ تاجروں کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر کیا جائے اور مشاورت کے بغیر فیس وصول کرنا قابلِ قبول نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...