چیئرپرسن بی آئی ایس پی کابینظیر نشوونما سہولتی مرکز کا دورہ
مقصد حاملہ خواتین، ماؤں ، کم عمر بچوں کو صحت و غذائیت کی سہولیات کا جائزہ لینا تھا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں قائم بینظیر نشوونما سہولتی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ دورے کا مقصد حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور کم عمر بچوں کو فراہم کی جانے والی صحت و غذائیت کی سہولیات اور پروگرام کے مختلف مراحل کا جائزہ لینا تھا۔اس دوران چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کو بینظیر نشوونما سہولتی مرکز میں خواتین مستحقین کی رجسٹریشن، اینتھروپومیٹری، کمپلائنس، سماجی آگاہی، غذائی سپلیمنٹس کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مرکز میں موجود مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان سے پروگرام کے بارے میں رائے لی۔ انہوں نے ہسپتال میں قائم نیونیٹل اسٹیبلائزیشن سینٹر (NSC) کا بھی دورہ کیا اور نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام، بی آئی ایس پی کا ایک اہم جزو ہے ، جس کا مقصد حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور دو سال تک کے بچوں کی بہتر صحت اور غذائیت کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سماجی تحفظ کے وژن کا عملی مظہر ہے ، جسے 2008 میں صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عملی شکل دی گئی، جبکہ آج اس سے ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments